Urdu
تازہ ترین دنیا

نام نہاد مغربی برادری جھوٹ کی سلطنت بن چکی ہے، ولادیمیر پوتن

ماسکو: روسی صدر ولادیمیر پوتن نے مغرب کو جھوٹ کی سلطنت قرار دیا ہے۔ان کا یہ ردعمل کئی ممالک کی جانب سے پابندیوں کی نئی لہر بعد سامنے آیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اعلیٰ حکومتی عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے ولادیمیر پوتن نے کہا کہ نام نہاد مغربی برادری جو کہ اب جھوٹ کی سلطنت بن چکی ہے روس پر نئی پابندیاں عائد کرنے کی کوشش کررہی ہے۔روسی صدر نے کہا کہ امریکی سیاست دان اور صحافی خود مانتے ہیں کہ حالیہ برسوں میں امریکہ کے اندر ایک حقیقی جھوٹ کی سلطنت قائم ہوئی ہے۔ اس سے اختلاف کرنا مشکل ہے۔

پیوٹن نے کہا کہ یورپی ممالک امریکہ کی ہر بات میں متفق ہونے کو اپنا فرض سمجھتے ہیں ،امریکہ کے رویے کی نقل بھی کرتے ہیں۔پیش کیئے گئے قواعد کو جوش و خروش سے قبول بھی کرتے ہیں،اسی لیے پورے اعتماد کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ پورا نام نہاد مغربی بلاک، جسے ریاست ہائے متحدہ امریکہ نے اپنی شبیہ اور مشابہت میں تشکیل دیا ہے، یہ سب ایک ’جھوٹ کی سلطنت‘ ہے۔

Related posts

تیسرا ون ڈے: آسٹریلیا کا پاکستان کو 211 رنز کا ہدف

Zaib Ullah Khan

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹرین میں خاتون سے زیادتی کا نوٹس لے لیا

Hassam alam

اسٹاک مارکیٹ 299 پوائنٹس اضافے سے 45 ہزار674 پر بند

Rauf ansari

Leave a Comment