Urdu
تازہ ترین کھیل

قلندرز نے یونائیٹڈ کو شکست دیکر فائنل میں رسائی حاصل کرلی

لاہور: قلندرز نے یونائیٹڈ کو 6 رنز سے شکست دیکر پی ایس ایل 7 کے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے ۔

لاہور کےقذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ایلیمینٹر میں یونائیٹڈ کی ٹیم قلندرز کی جانب سے دئیے گئے 169 رنز کے تعاقب میں 19.4 اوورز میں 162 رنز پر ڈھیر ہوگئی، ڈیوڈ ویزے نے آخری اوورز میں 7 رنز نہیں بننے دئیے۔

اس سے قبل لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے اور یونائیٹڈ کو جیت کے لیے 169 رنز کا ہدف دیا تھا۔قلندرز کی ابتدائی دو وکٹیں 7 رنز پر گریں جب اوپنر فخر زمان ایک اور فل سالٹ 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔


عبداللہ شفیق نے 28 گیندوں پر 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کامران غلام 30 رنز بنا کر شاداب خان کا نشانہ بنے، ہیری بروک 2 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ محمد حفیظ 28 رنز بنا کر محمد وسیم جونیئر کو وکٹ دے بیٹھے، سمٹ پٹیل 21 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، ڈیوڈ ویزے نے 28 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی۔

یونائیٹڈ کی جانب سے لیام ڈوسن اور محمد وسیم جونیئر نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، شاداب خان اور وقاص مقصود ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔

Related posts

اپوزیشن نے ہرچیز میں رکاوٹ ڈالنےکی کوشش کی،شہباز گل

ibrahim ibrahim

عمران خان کو منفی سیاست سے اداروں کو نشانہ بنانے کی اجازت نہیں دیں گے، احسن اقبال

ibrahim ibrahim

وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد پولیو اقدامات کے حوالے سے اجلاس

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment