Urdu
تازہ ترین جرائم

پشاور سے قطر منشیات اسمگلنگ ناکام، ملزم گرفتار، چرس برآمد

پشاور: انسداد منشیات کے ادارے اینٹی نارکوٹکس فورس نے پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بیرون ملک منشیات اسمگل کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق پشاور کے باچا خان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران وزیرستان کے رہائشی ارسلا خان نامی مسافر سے چرس برآمد کرلی گئی۔ملزم نے 554 گرام چرس ٹرالی بیگ میں مہارت سے چھپا رکھی تھی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم پی آئی اے کی پرواز نمبر PK – 285 کے ذریعے دوحا کیلئے روانہ ہو رہا تھا۔ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Related posts

ملک کا وزیراعظم اور اسکے تمام وزراء جھوٹے ہیں، شاہد خاقان عباسی

Rauf ansari

ڈاکٹر سیمی جمالی کی گاڑی اندھی گولی کی زد میں آگئی

Hassaan Akif

عمران خان بین الاقوامی بھکاری بن گئے ہیں، سراج الحق

Rauf ansari

Leave a Comment