Urdu
تازہ ترین دنیا

سعودی عرب نے کورونا کا شکار ویکسین شدہ افراد کے قرنطینہ کی مدت 7 دن کردی

سعودی عرب نے کورونا کا شکار ویکسین شدہ افراد کے قرنطینہ کی مدت  7 دن کردی ہے ۔

سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ کورونا وائرس سے متاثرہ افراد جو مکمل ویکسینیٹڈ ہیں ان کے قرنطینہ کی مدت  7 دن کردی گئی ہے تاہم  کورونا کا شکار غیر ویکسینیٹڈ افراد کو 10 دن قرنطینہ کرنا ہوگا۔

وزارت نے واضح کیا کہ کورونا کے شکار افراد کے اس مدت میں صحتیاب ہونے کے بعد  تاواکلنا ایپلی کیشن(مقامی ایپ جس پر شہریوں کے مکمل ویکسینیشن اور کورونا سے صحتیابی کی تصدیق کی جاتی ہے)  پر مدافعتی حیثیت کو اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

وزارت صحت  نے  مزیدکہا کہ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ  ویکسین شدہ افرادکی  بڑی اکثریت میں 5 سے 7 دن کے درمیان انفیکشن میں کمی آئے گی۔

Related posts

کراچی میں آج بارش کا امکان، سلسلہ 14 اگست تک جاری رہ سکتا ہے

Nehal qavi

ای وی ایم سے الیکشن حقیقت بننے والا ہے، شبلی فراز

Hassaan Akif

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment