Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر کل ملک بھر میں یوم سوگ منایا جائے گا

پاکستان میں ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پر ملک بھر میں کل ایک روزہ سرکاری سوگ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کل ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔

وزیراعظم نے ملکہ برطانیہ کے وفات پر یوم سوگ منانے کی منظوری دے دی۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کل ملک بھر میں پاکستانی پرچم سرنگوں رہے گا۔ وزیر اعظم نے وزارت خارجہ کی تجویز کی منظوری دی اور کابینہ ڈویژن کو انتظامات کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزارت خارجہ نے وزیر اعظم کو سرکاری سطح پر یوم سوگ منانے کی تجویز دی تھی۔

ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم 8 ستمبر کو دنیا سے رخصت ہوگئیں۔ ان کی عمر 96 سال تھی۔ برطانوی حکومت کی جانب سے ملک میں دس روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا۔ ملکہ الزبتھ دوم برطانیہ کی سب سے طویل عرصے تک حکمرانی کرنے والی ملکہ تھیں۔ ان کی شادی شہزادہ فلپ کے ساتھ 1947 میں ہوئی تھی۔

ملکہ کی تدفین لندن برج آپریشن کے منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی۔ ملکہ کی آخری رسومات دس روز بعد ویسٹ منسٹرا بے پر ادا کی جائیں گی اور ملکہ کی آخری رسومات کے وقت دو منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی جس کے بعد ملکہ کو کنگ جارج ششم میموریل چیپل ونڈزر میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

Related posts

دھمکیاں دینے والے کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا، اسلام آباد پولیس

Hassam alam

آل پاکستان پیٹرول پمپس ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا

Hassaan Akif

اطہر متین قتل کیس،تین چشم دید گواہوں نے ملزم کو شناخت کرلیا

ibrahim ibrahim

Leave a Comment