Urdu
ابتک پاکستان تازہ ترین جرائم

کوئٹہ: موٹرسائیکل میں نصب بم برآمد، ایک دہشت گرد گرفتار

کوئٹہ میں سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی ، موٹرسائیکل میں نصب بم برآمد ایک دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، سی ٹی ڈی بلوچستان کو دہشتگرد کی جانب سے دھماکے اطلاع ملی تھی۔

گرفتاردہشت گردی نےدوران تفتیش انکشاف کیا کہ وہ ہائی کورٹ سیشن کورٹ ایف سی اور پولیس پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ملزم نے بتایا اٹھ ساتھیوں پر مشتمل گروپ نے مختلف دہشت گرد کاروائیوں میں حصہ لیا۔

اس سےقبل ڈی آئی جی ٹیلی حامد شکیل پرخودکش حملے میں بھی اس کا گروپ ملوث تھا۔

ملزم نے آر آر جی فورس کے ٹرک اور میکانگی روڈ ایف سی کی گاڑی پر آئی ای ڈی دھماکے کا بھی اعتراف کیا جبکہ سرینا ہوٹل کار پارکنگ میں خودکش دھماکے بی اے مال کے قریب پاک فوج کے ٹرک پر آئی ای ڈی دھماکے کا بھی اعتراف کیا اس کے علاوہ دیگر متعدد وارداتوں کا بھی اعتراف کیا۔

ملزم کے دیگر ساتھیوں کے لیے مختلف چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Related posts

فواد چوہدری نےمعاشرے کی تقسیم کا حل بتادیا

ibrahim ibrahim

دنیا بھر میں منکی پاکس کے کیسز کی تعداد 700 تک پہنچ گئی

Hassam alam

کراچی والوں کیلئے بجلی مزید مہنگی، صارفین پر 1ارب 61 کروڑ کا اضافی بوجھ

Rauf ansari

Leave a Comment