Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کھیل

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 7 کے اٹھارویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے محمد نواز کی جگہ عمر اکمل کوفائنل الیون میں شامل کیا ہے۔جبکہ پال اسٹرلنگ کی جگہ انگلش آل راؤنڈر لیام ڈؤسن نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو جوائن کر لیا ہے ۔
دونوں ٹیمیں ایونٹ میں اپنا اپنا چھٹا میچ کھیل رہی ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ اب تک کے میچز میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پر بھاری ہے اور دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے پانچ میچوں میں سے اسلام آباد یونائیٹڈ 3 میں کامیاب رہا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی طرف سے احسن علی،جیسن روئے، جیمز وینس ، سرفراز احمد ،ا فتخار احمد ، عمر اکمل ، جیمز فلیکنر، شاہد آفریدی ، نور احمد ،نسیم شاہ اور غلام مدثر میدان میں اتریں گے۔اسلام آباد یونائیٹڈ کی فائنل الیون میں ایلکس ہیلز، رحمان اللہ گرباز، شاداب خان، اعظم خان، آصف علی ، لیم ڈاوسن، فہیم اشرف ، وسیم جونیئر، حسن علی اور ذیشان ضمیر شامل ہیں۔

Related posts

پاکستان کو عمران خان پر مکمل اعتماد ہے، فواد چوہدری

Rauf ansari

بھارت نیوزی لینڈ کی طرح اس دورے کو بھی ناکام بنانا چاہتا ہے

Hassam alam

انڈونیشیا سے خوردنی تیل کی درآمد کے بعد تیل کی قیمتوں میں کمی ہوگی،وزیراعظم

ibrahim ibrahim

Leave a Comment