کراچی میں مون سون کا پہلا اسپیل دو جولائی سے بارش برسائے گا۔ گزشتہ رات شہر کے کئی علاقوں میں ہلکی بارش و بونداباندی ہوئی جبکہ آج شام سے مون سون ہوائیں تھرپارکر سے سندھ میں داخل ہونا شروع ہونگی۔
کراچی میں بادلوں کے ڈیرے،محکمہ موسمیات نے 2 تا 5 جولائی سندھ کے دیگر شہروں میں بھی تیز بارش کا امکان ظاہرکردیاجبکہ بارش سے قبل گرد الود ہوائیں اور آندھی چلنے کا بھی امکان ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے مون سون بارشوں کی تازہ ترین صورتحال سے اگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں مون سون کا سسٹم داخل ہوگیا ہے، سندھ اور بلوچستان میں چار، پانچ دن اچھی بارش کا امکان ہے جس سے اربن فلڈنگ کا بھی خطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونے کا امکان ہے۔
