کراچی: بحیرہ عرب پر موجود ڈپریشن ہوا کے کم دبائو میں تبدیل، سسٹم کے تحت آج بھی کراچی سمیت زیریں سندھ کے علاقوں اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے ۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود ڈپریشن کمزور ہوکر ہوا کے کم دبائو میں تبدیل ہوگیا ہے جس کے تحت کراچی ، حیدرآباد ، ٹھٹھہ ، بدین سمیت سندھ اور بلوچستان کے کچھ علاقوں میں بارش جبکہ کہیں کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک روز کے دوران سمندر میں طغیانی رہے گی، ماہی گیر سمندر کا رخ کرنے میں محتاط رہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
