Urdu
پاکستان تازہ ترین

ملک بھر میں 2 جولائی سے مون سون کا پہلا اسپیل شروع ہونے کا امکان

کراچی: ملک بھر میں دو جولائی سے مون سون کا پہلا اسپیل شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق تیس جون سے مرطوب ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی ۔کراچی، حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ کراچی اور حیدرآباد میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 30 جون سے مرطوب ہوائیں ملک میں داخل ہوں گی ،کراچی ، حیدرآباد ،ٹھٹہ ،بدین میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے،ژوب، زیارت، خضدار، لسبیلہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔کراچی، حیدرآباد کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔3 تا 5 جولائی سمندر میں طغیانی کے سبب ماہی گیروں کو محتاط رہنے کی ہدایت لی گئی ہے۔مون سون بارشوں کا سلسلہ 5 جولائی تک جاری رہے گا۔

Related posts

سرکاری ملازمین کی یکم مارچ سے تنخواہ پندرہ فیصد بڑھے گی

Rauf ansari

وزیراعظم نے صحافیوں کو دھمکی آمیز خط کے مندرجات سے آگاہ کردیا

Rauf ansari

لاہور کی یونیورسٹیز کے طلبا کا لاہور لاہور گیریژن کا دورہ

Rauf ansari

Leave a Comment