Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کراچی میں بارش اور تیز ہوائیں: دیواریں گرنے سے 4 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق

کراچی: کراچی میں حالیہ بارش اورتیز ہواؤ ں کے باعث مختلف علاقوں میں دیواریں گرنےکے واقعات میں چار بچوں سمیت پانچ افرادجاں بحق ہوگئے۔

حالیہ بارش کے دوران شہرکے مختلف علاقوں ملیر ، میمن گوٹھ، محمودآباد، چینیسر گوٹھ، ملت ٹاؤن اور گلستان میں مختلف حادثات اورواقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونےوالوں میں 3 بچے اور مرد شامل ہے۔ چاروں واقعات مختلف علاقوں میں دیواریں گرنے کے باعث پیش ائے۔

ملیرملت ٹاون میں مکان کی دیوارگرنےسے2 بچے ملبےتلےدب کر جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق بچےصائم کی عمر 4 سال اور بچی حرمین کی عمر ساڑھے 3 سال تھی۔

گلستان جوہربلاک 10 میں دیوارگرنےسےایک بچہ زخمی ہوگیا۔ دیوار کے ملبے تلے دب کر شدید زخمی ہونے والے بچے کو ملبے سے نکال لیا گیا۔

اورنگی ٹائون میں سیکٹر ون سی میں زیر تعمیر اسکول کی دیوار اور دو درخت گر گئے۔ ایک شخص محمد انیق زخمی ہوگئے۔

اورنگی ٹاؤن میں کسی بھی قسم کے رین ایمرجنسی کا انتظام نہیں کیا گیا، درخت گرنے کے باعث سو فٹ سڑک ٹریفک کےلئے بند ہے۔ ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کا عملہ خواب خرگوش میں مگن ہے، ایس ایچ او اورنگی عتیق اللہ آفریدی نے پولیس اہلکاروں کے ذریعے درخت سائیڈ پر کروا کر آدھا روڈ کھلوا دیا۔

کراچی میں بارش کے باعث مختلف شاہراہوں پر شدیدٹریفک جام ہوگیا، گارڈن سگنل ایم اے جناح روڈ پر برساتی پانی جمع ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

کراچی میں پری مون سون بارش کا پہلا اسپیل کے دوران محکمہ موسمیات نے اعداد و شمار جاری کردیے۔ سب سے زیادہ بارش ناظم آباد میں 38 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جناح ٹرمینل 22، اولڈ ائیر پورٹ 15،فیصل بیس میں 8ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

قائد آباد 6، جامعتہ الرشید 4.3 ،یونیورسٹی روڈ 5.8، سعدی ٹاؤن 2.7 اور سرجانی ٹاؤن میں 1.7 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

اب تک سب سے کم بارش مسرور بیس اور اورنگی ٹاؤن میں 2ملی میٹر ریکارڈ ہوئی جبکہ شہر میں آندھی سے قبل اور آندھی کے دوران چلنے والی ہوا کی رفتار 84 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔

شہر میں ذرا سی بارش برستے ہی بجلی غائب ہوگئی۔ کے الیکٹرک کےمتعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے، کئی علاقے اندھیرےمیں ڈوب گئے۔ بارش کے دوران بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

جبکہ دوسری جانب کے الیکٹرک نے بارش کے دوران شہریوں سے احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل کی ہے، ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بارش کے دوران برقی آلات کا غیر محفوظ استعمال حادثات کا سبب بن سکتا ہے، شہری ٹوٹے ہوئے تاروں، ٹی وی انٹرنیٹ کیبلز، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں۔

Related posts

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

ibrahim ibrahim

نیب کا سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف انویسٹی گیشن بندکرنےکافیصلہ

Rauf ansari

افغانستان کا پاکستان کو جیتنے کے لیئے 130 رنز کا ہدف

Nehal qavi

Leave a Comment