کراچی: بارش میں کرنٹ لگنے سے تین افراد جاں بحق

کراچی کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے جاری بارش کے دوران کرنٹ لگنے سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق کورنگی کے علاقے بلال کالونی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے، جس کی شناخت 62 سالہ علی شیر خان کے نام سے ہوئی ہے۔

گارڈن شو مارکیٹ کے قریب کرنٹ لگنے سےدو افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ محکمۂ موسمیات نے شہرِ قائد میں آج دن بھر بھی وقفے وقفے سے موسلادھار بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More