ملک کے اکثر حصوں میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال اور مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، کشمیراورگلگت بلتستان میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا، بالائی/جنوبی پنجاب، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پچیس اور چھبیس اگست کے دوران موسلا دھار بارش کے باعث راولپنڈی اسلام آباد، ایبٹ آباد، مانسہرہ، دیر، سوات، کوہستان، کرک، بنوں، لکی مروت اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

اس دوران کشمیر، خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، گلیات، مری، چلاس، دیامیر، گلگت، ہنزہ، استور اور اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ مسافر اور سیاح موسمی حالات کو مدنظر رکھ کر سفر کریں اور سفر کے دوران محتاط رہیں۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران سندھ، خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان،اسلام آباد، کشمیراور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش ہوئی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More