کراچی کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش سے سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا۔ جمع پانی میں سے گاڑیاں گزرنا دشوار ہوگیا، تیز بارش سے ضلع وسطی کی کئی سڑکیں تالاب میں بدل گئیں، شیر شاہ سوری اور ملحق سڑکوں پر ندیاں بہہ گئیں۔
ملیر، قائدآباد، گلستان جوہر، گلشن اقبال، پی ای سی ایچ ایس، صدر، اولڈ سٹی ایریا، کلفٹن، ڈیفنس میں بھی بارش ہوئی۔ چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز نے کہا کہ بارش کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔
سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں ریکارڈ کی گئی۔ اس کے بعد اورنگی ٹاؤن، پی اے ایف مسرور بیس، کیماڑی، گلشن حدید، ناظم آباد، نارتھ کراچی میں موسلادھار بارش ہوئی۔
