Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پیپلزپارٹی نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دے دیا

لاہور: پیپلزپارٹی نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی الیکشن کو دھاندلی زدہ قرار دے دیا۔ راجہ پرویز اشرف کا کہناہے کہ ایک لاکھ نوکری کاوعدہ کرنے والی اس حکومت نے لاکھوں لوگوں کو بے روزگار کر دیا۔ اس طرح کی بددیانتی والی حکومت پہلی کبھی نہیں دیکھی ۔

سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف نےلاہور میں شادی کی تقریب میں شرکت کے بعدمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی الیکشن میں تحریک انصاف نے دھاندلی کی ہے ۔ دھاندلی کی ویڈیوز منظر عام پر آنےپر بھی عمران خان نے کوئی نوٹس نہ لیا ۔

راجہ پرویز اشرف کا اسلام آباد میں جاری او آئی سی کانفرنس سے متعلق کہنا تھا کہ او آئی سی کانفرنس افغانستان کی خوشحالی کے لئےمنعقد کی گئی ہے ۔ افغانستان میں امن ہو گا تو پاکستان میں امن ہو گا ۔ہم افغانستان کی خوشحالی کے لئے دعا گو ہیں ۔

سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دو خاندانوں نے اس ملک کی سیاست کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔بھٹو شہید کے خاندان کے بارے میں عمران خان کی اس بات کی شدید مذمت کرتا ہوں ۔

Related posts

امریکی صدر کا افریقی ممالک پرعائد سفری پابندیاں ہٹانے کا اعلان

ibrahim ibrahim

رانا ثنا اللہ نے عمران خان کی گرفتاری کی خواہش ظاہر کردی

Zaib Ullah Khan

بلوچستان اور سندھ میں بارشوں کا 62 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

Nehal qavi

Leave a Comment