Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پیپلز پارٹی کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر پر رکھی تھی، راجہ پرویز اشرف

کراچی: سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کشمیر پر رکھی تھی ،شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کہا تھا کشمیر کے لئے ایک ہزار سال بھی لڑنا پڑا لڑینگے، کشمیر قوم بڑی بہادری اور غیرت والی قوم ہے ،پوری پاکستانی قوم آپ کے ساتھ ہے۔

سابق وزیر اعظم پاکستان راجہ پرویز اشرف نے کراچی میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ شہید بینظیر بھٹو کشمیریوں، خواتین، کسانوں، نوجوانوں، مزدوروں کے حقوق کے لیے لڑتی رہیں،،کل 27 دسمبر کو نوڈیرو اور گڑھی خدا بخش میں بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرینگے۔

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد تک اضافہ کیا ، ملکی ایکسپورٹ بڑھائیں، ڈالر کی قیمت کو کنٹرول رکھا ، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کیا۔

رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ آج بلاول بھٹو زرداری اور آصف علی زرداری کے پاس پیپلز پارٹی کی قیادت ہے، دونوں ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کے مشن کے علم کو بلند کرکے چل رہے ہیں۔

Related posts

اسلام آباد ہائیکورٹ کا سابق چیف جج رانا شمیم کو بیان حلفی جمع کرانے کا حکم

Hassam alam

حکومت پنجاب کی سیالکوٹ واقعے کی مذمت، 50 افراد زیر حراست

Rauf ansari

ملک میں کورونا سے مزید 5 افراد جاں بحق

Hassam alam

Leave a Comment