Urdu
پاکستان تازہ ترین عدالتیں و مقدمے

رانا شمیم کو توہین عدالت کیس میں بیان حلفی جمع کرانے کا آخری موقع دیدیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم کو توہین عدالت کیس میں بیان حلفی جمع کرانے کیلئے 4 اپریل تک کا آخری موقع دیدیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے بہت سنجیدہ الزامات لگائےجن کا آپ دفاع نہیں کر سکتے۔عدالت کو بتائیں بیان حلفی کیسے لیک ہواآپ خود کارروائی آگے بڑھائیں یا عدالت کو بڑھانے دیں۔

چیف جسٹس اطہر من اللہ نے سماعت کی،دوران سماعت چیف جسٹس نے استفسار کیا رانا صاحب کیا آپ نے اپنا بیان حلفی جمع کروا دیا ہے۔رانا شمیم نے بیان حلفی جمع کرانے کیلئے تین ہفتوں کا وقت دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بیان حلفی وکیل کو دیا ہے انکے جائزہ لینے کے بعد جمع کروا دونگا۔ چیف جسٹس ریمارکس دیے کہ اپ ایک لا افیسررہے ہیں آپ ایسا رویہ اختیار نہ کریں۔آپ نے بیان حلفی لیک ہونے پر انصار عباسی کو کوئی نوٹس بھی نہیں بھیجا۔

رانا شمیم نے بتایا کہ میرے وکیل نے مجھے روکا ہے اگر معلوم نہیں ہوتا کہ بیان حلفی کیسے لیک ہوا تو اخبار کو نوٹس بھیجوں گا۔اٹارنی جنرل نے دلائل دیئے کہ اپ انٹراکورٹ اپیل دائر کر سکتے ہیں تو بیان حلفی کیوں جمع نہیں کروا سکتے۔عدالت نے بیان حلفی جمع کروانے کا اخری موقع دیتے ہوئے کیس کی سماعت 4اپریل تک ملتوی کر دی۔

Related posts

ڈالر اڑانے والے معیشت پر بھاشن دے رہے ہیں، شہباز گل

Hassam alam

وزیراعظم 28 سے 30 اپریل تک سعودی عرب کا دورہ کریں گے

Hassam alam

سندھ کےتعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

ibrahim ibrahim

Leave a Comment