پیٹرول کی قیمتیں بڑھا چکے لیکن آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہیں ہوئیں،رانا ثنا اللہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ پیٹرول کی قیمتیں 100 روپے بڑھا چکے ہیں لیکن پھر بھی آئی ایم ایف کی شرائط پوری نہیں ہوئیں۔ مہنگائی کا سارا ملبہ عمران خان حکومت پر ڈالتے ہوئے شدید تنقید بھی کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ یہ ٹولہ چارسال تک ملک پرمسلط رہا معاشی حوالے سے ایسی صورتحال پیدا کی کہ بات نہیں بن پارہی۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سو روپے کے قریب بڑھا چکے ہیں لیکن ابھی تک معاہدے کی شرائط پوری نہیں ہورہیں۔۔

وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ جو اسلام آباد کا گھیراؤ کرنا چاہتا تھا اس سب سے بڑے فسادی کاشافی علاج کیا۔ عمران ریاض سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف کوئی حکومتی محکمہ ملوث نہیں ہے عمران ریاض ہمارے خلاف ایک انتہا پر تھے اور صحافی کو کسی جماعت کا کارکن نہیں ہونا چاہیے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More