Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پوری امت مسلمہ کو مسجد نبویؐ واقعہ سے دکھ ہوا، رانا ثنا اللہ

لاہور: وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ پوری امت مسلمہ کو مسجد نبویؐ واقعہ سے دکھ ہوا، مسجد نبویؐ کے افسوسناک واقعہ کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے۔،

لاہور میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پوری امت مسلمہ کو مسجد نبویؐ واقعہ سے دکھ ہوا، مسجد نبویؐ کے افسوسناک واقعہ کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، لوگوں کو اس کام کی ترغیب دی گئی، ایک صاحب لوگوں کا گروہ لے کر سعودی عرب پہنچا، عوام نے قانونی کارروائی کیلئے اداروں سے درخواست کی، لوگوں نےغم و غصے میں پولیس اور دیگر اداروں سے رابطہ کیا۔

وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ درج ایف آئی آرز پر میرٹ کے مطابق کارروائی ہوگی، ایف آئی آرز میں حکومت مداخلت نہیں کرے گی، قانون اپنا راستہ لے گا، مدینہ واقعہ پر حکومت خود مدعی نہیں بننا چاہتی، غلط فہمی پیدا کی جا رہی ہے کہ واقعہ سعودی عرب ہوا مقدمہ یہاں کیسے؟ جس جماعت کیخلاف واقعہ کا الزام ہے انہوں نے مذمت نہیں کی، جو گرفتار ہوئے ان کیخلاف کسی ثبوت کی ضرورت نہیں تھی۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ریاست مدینہ کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا، پی ٹی آئی قیادت کی چاند رات کو احتجاج کی کال سمجھ سے باہر ہے، آج تک کسی نے چاند رات کو احتجاج کی کال نہیں دی، چاند رات کو لوگ خوشی مناتے ہیں انہوں نے احتجاج کی کال دے دی، سیاسی اختلاف سیاست تک رہنے دیں، شیخ رشید نے واقعہ کی منصوبہ بندی سے ایک دن پہلے بتا دیا تھا، منصوبہ بندی کر کے لوگوں کو پاکستان اور لندن سے سعودی عرب بھیجا گیا۔

وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ مقدس مقامات پراحتجاج، مذہبی فرائض سے روکنا قابل سزا جرم ہے، مسجد نبویؐ کا واقعہ افسوسناک ہے، کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہوگی، حقائق کی رو سے پیشرفت ہوگی۔

Related posts

چین اور پاکستان باہمی مفادات کے تحفظ کے لئے کام کرتے رہیں گے، آرمی چیف

Hassam alam

وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات، اہم امور پر گفتگو

Rauf ansari

ریاست کی رٹ پر سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، مریم اورنگزیب

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment