لیگی رہنما رانا ثناءاللہ کا وزیراعظم اور وفاقی وزراء کو چیلنج

لاہور: مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران نیازی کا اپنے ممبران پر خریدے جانے کا الزام لگانا ممبران کی تضحیک ہے۔

پنجاب کے سابق صوبائی وزیر رانا ثناءاللہ نے وزیراعظم اور وفاقی وزرا ءکو چیلنج دیتے ہوئے کہا ہے کہ بندے پورے ہیں تو اسمبلی کا اجلاس بلائیں ۔

نون لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ عمران نیازی کا اپنے ممبران پر خریدے جانے کا الزام ان کی تضحیک ہے۔ اپنے ارکان پر الزام نہ لگائیں جو عوام کو کنگال کرنے پر آپ کو چھوڑ کر جا رہے ہیں ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More