Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

راناثناءاللہ کوامن وامان کی صورتحال برقراررکھنےکی ہدایت

لاہور: نوازشریف نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو لانگ مارچ کے حوالے سے پلان مرتب کر کے اتحادی جماعتوں سے شیئر کرنے کی ہدایت کردی۔

مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف ، وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز ، مریم نواز شریک ہوئیں۔

رانا ثناء اللہ ، خرم دستگیر ، ملک احمد خان اور اویس لغاری بھی اجلاس میں شریک تھے جبکہ میاں نواز شریف نے لندن سے مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی ، معاشی اور آئینی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی مشاورت کی گئی ۔

آئی ایم ایف سے جاری مذاکرات پر نوازشریف اور شہباز شریف میں تبادلہ خیال ہوا ، نوازشریف نےشہبازشریف کوبجٹ کی بھرپورتیاری اورعوام کوہرممکن ریلیف فراہم کرنےکی ہدایت کی۔آئی ایم ایف سے ہونے والے مذاکرات کو متاثر کرنے والی قوتوں کیخلاف پلان پر مشاورت کی گئی۔

اجلاس میں وزیرداخلہ راناثنااللہ کوامن وامان کی صورتحال برقراررکھنےکی ہدایت کی گئی۔ نوازشریف نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو لانگ مارچ کیلئے پلان مرتب کرکے اتحادیوں سے شیئر کرنے کی بھی ہدایت کی۔

Related posts

عثمان بزدار جیسے شخص کو وزیراعلیٰ کہنا پنجاب کے عوام کی توہین ہے

Hassam alam

وزیر اعظم اور کابینہ کی منظوری سے فوج بھی طلب کی جاسکتی ہے

Hassam alam

کارکنان فرعون کے خلاف کھڑے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

Hassam alam

Leave a Comment