Urdu
تازہ ترین جرائم

اوکاڑہ میں نوجوان لڑکی کو بگڑے رئیس زادوں نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

اوکاڑہ: پنجاب کے شہر اوکاڑہ کے ایک نواحی گاؤں 33 فور ایل میں محنت کش باقر کی 17 سالہ بیٹی کو بگڑے رئیس زادوں نے گن پوائنٹ پر اغوا کے بعد 3 روز تک اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا۔

اوکاڑہ کے شاہبھور پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک محنت کش باقر کی جوان بیٹی کو مقامی بگڑے رئیس زادوں نے اغوا کر کے زندگی برباد کر دی۔ ملزمان نے لڑکی کو تین دن تک زیادتی کا نشانہ بنایا، اور پھر چھوڑ دیا، تاہم اس کے بعد لڑکی کے والد کو بلیک میل کر کے رقم بھی وصول کرتے رہے، معلوم ہوا کہ ملزمان نے لڑکی کی نازیبا ویڈیوز اور تصاویر بھی بنا لی تھیں، جن کے ذریعے غریب گھرانے کو بلیک میل کیا جاتا رہا۔

محنت کش باقر نے پولیس کو بتایا کہ ان سے ایک لاکھ روپے لیے جا چکے ہیں اور مزید 4 لاکھ روپوں کا تقاضا کیا جا رہا ہے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا، تاہم واقعے میں ملوث با اثر ملزمان کے دباؤ پر اعلیٰ افسران کی جانب سے تفتیش کار کو تبدیل کر دیا گیا۔

متاثرہ لڑکی کی والدہ نے ایک ویڈیو میں الزام لگایا کہ ان کی بیٹی کو منظور اور رضوان نے گن پوائنٹ پر اس وقت اغوا کیا جب وہ انھیں کھیتوں میں کھانا پہنچانے آ رہی تھی۔ متاثرہ خاندان نے انصاف کے لیے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس کیس کا ایک اور افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ بلیک میلنگ کے پیسے نہ دے پانے پر ملزمان نے لڑکی کی برہنہ ویڈیوز اور تصاویر لڑکی کے شوہر کو دکھا دیں، جس پر لڑکی کو شادی کے روز ہی طلاق ہو گئی۔ ملزمان نے لڑکی کے والد سے کہا تھا کہ وہ پانچ لاکھ روپے دے دے تو وہ ویڈیوز اور تصاویر ڈیلیٹ کر دیں گے۔

Related posts

سپریم کورٹ نے حمزہ شہباز کو اختیارات استعمال کرنے سے روک دیا

ibrahim ibrahim

دنیا بھر میں پیٹرول کی قیمت کم ہوئی جبکہ پاکستان میں یہ بڑھی ہے

Hassam alam

ڈالر کی اونچی اڑان، انٹر بینک میں دو روپے چھہتر پیسے مہنگا ہو گیا

Nehal qavi

Leave a Comment