Urdu
پاکستان تازہ ترین

سب سے زیادہ خطرہ مجھے اور مولانا فضل الرحمان کو ہے، شیخ رشید

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دہشت نہیں پھیلانا چاہتا لیکن ہمارے پاس اطلاعات اچھی نہیں، اور سب سے زیادہ خطرہ مجھے اور مولانا فضل الرحمان کو ہے۔ ابھی ٹریلر کےطور پر ہلکے پرچے دیئے، قانون کو ہاتھ میں لیا تو اگلی بار دہشتگردی کے پرچے ہوں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز جو واقعہ ہوا اس کی مذمت کرتے ہیں۔ پارلیمنٹ لاجز میں تین سو باسٹھ فیملیز رہائش پذیر ہیں۔ پچاس افراد کو لاجز میں داخل کیا گیا، ہم نے پانچ گھنٹے مذاکرات کیئے۔ ہم نے کسی کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ نہیں بنایا، ابھی ٹریلر کےطور پر ہلکے پرچے دیئے، قانون ہاتھ میں لیا تو اگلی بار دہشتگردی کے پرچے ہوں گے۔

وزیرداخلہ نےکہا کہ اسلام آباد بہارہ کہو میں پولیس کی کارروائی میں دہشت گرد گروپ گرفتار کیا گیا۔ دہشت نہیں پھیلانا چاہتا لیکن اطلاعات کچھ اچھی نہیں ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ مولانا فضل الرحمان اور شیخ رشید کو زیادہ خطرہ ہے۔ آپ کے کسی ایم این اے کو سیکیورٹی چاہیئے ہمیں بتائیں لیکن قانون ہاتھ میں نہ لیں، اگر کسی نے قانون کو ہاتھ میں لیا تو کچل کر رکھ دوں گا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد جمہوریت کا حصہ ہے، لیکن اب اپوزیشن والے عدم اعتماد سے راہ فرار اختیار کررہے ہیں اور عدم اعتماد سے پہلے اسلام آباد میں ہنگامہ کرنا چاہتے ہیں، یہ لوگ ایک سو بہتر افراد کو لا ہی نہیں سکتے۔ مولانا فضل الرحمان نمبروں کی بات کرنے والے کون ہوتے ہیں۔ شکر ہے اب آپ کہہ رہے ہیں فوج نیوٹرل ہے بعد میں آپ کے چھ ایم این اے کم ہو جانے ہیں پھر ہمیں نہ کہنا۔ الیکشن کے دن پارلیمنٹ ہاوٴس، پارلیمنٹ لاجز اور پرانا ایم این اے ہاوٴس رینجرز اور ایف سی کے حوالے ہوگا۔ ہم نہیں چاہتے کہ ملک میں کوئی ایسا واقعہ نہ ہوجائے کہ کوئی بدنامی کا باعث بنے۔

Related posts

پاک فضائیہ کی جانب سے مری میں امدادی کارروائیاں جاری

Hassaan Akif

دوسرا ٹی 20، پاکستان کا ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

Hassaan Akif

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 5 افراد جاں بحق

Hassam alam

Leave a Comment