Urdu
پاکستان تازہ ترین

معیشت اب قومی سلامتی سے مشروط ہو گئی ہے،شیخ رشید

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔کہتے ہیں معیشت اب قومی سلامتی سے مشروط ہو گئی ہے اگر آئی ایم ایف نے یکم اگست تک قرضہ نہ دیا تو ڈالر اڑھائی سو تک چلا جائے گا پھر ملک سنبھالنا کسی کیلیے ممکن نہیں رہے گا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے مخالفین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہ کہا کہ آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ن کو دفن کردیا ہے،اب چوہدری برادران میں پھوٹ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

شیخ رشید نے خبردار کیا کہ اگر فوری الیکشن کی جانب نہ گئے تو ملک میں فسادات شروع ہوجائیں گے جلد الیکشن کا اعلان ملک کے مفاد میں ہے۔ سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدنے مزید کہا کہ کل وزیراعلی پنجاب کے انتخاب میں چوہدری پرویز الہی کامیاب ہوں گے۔ مستقبل کے حوالے سے جو فیصلہ بھی عمران خان کرینگے پرویز الٰہی سمیت سب لوگ اس پر عملدرآمد کرینگے.

Related posts

عمران خان نے سید طارق محمود الحسن کو معاون خصوصی مقرر کردیا

Rauf ansari

مریم نواز نے انتخابات کو مسائل کا حل قرار دے دیا

ibrahim ibrahim

پاکستانی سفیر کی امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات

Hassam alam

Leave a Comment