نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں،شیخ رشید

ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا دعویٰ،کہتے ہیں اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ، نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔

شیخ رشید نے کہا کہ ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں ۔ قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں،صرف فضل الرحمن رہ گئے ہیں،ڈالر دو سو پچاس کا، بجلی اور ایل پی جی میں دس روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرا دے گا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے،نہ یہ عوام میں جانے کے قابل ہیں، نہ فرار ہونے اور نہ ہی باہر سے بلانے کے قابل ہیں۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More