Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ساڑھے 3 فیصد ہوگئی، این سی او سی

اسلا م آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار چھ سو انچاس افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے جبکہ تین افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 5 ہزار 707 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 45 ہزار 2 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1649 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

پنجاب میں 4 لاکھ 48 ہزار 91، سندھ میں 4 لاکھ 87 ہزار 668، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 757، بلوچستان میں 33 ہزار 659، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 432، اسلام آباد میں ایک لاکھ 9 ہزار 396 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 704 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔

ملک بھر میں کورونا سے مزید 3 افراد انتقال کر گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 972 ہوگئی جبکہ اب بھی 617 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔دوسر ی جانب 24 گھنٹوں کے دوران 330 افراد کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونے والے افراد کی تعداد 12 لاکھ 58 ہزار 987 ہو گئی ہے۔

Related posts

مودی کا مقبوضہ کشمیر کادورہ، وادی میں مکمل ہڑتال

Rauf ansari

وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

Hassam alam

فیصل واوڈا کی سینیٹ نشست خالی قرار، نوٹیفکیشن جاری

Rauf ansari

Leave a Comment