گھریلو تنازعے پر فائرنگ سے تین افراد ہلاک

راولپنڈی میں داماد نے گھریلو تنازعے پر فائرنگ کر کے ساس، سسر اور سالی کو قتل کر دیا۔

راولپنڈی کے قریب چونترہ کے علاقے ڈھلیال میں گھریلو تنازع پر تہرے قتل کا واقعہ پیش آیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملزم شہزاد نے فائرنگ کر کے نصرت بیگم، ثقلین ارشد اور اقرا کو قتل کر دیا۔ مقتولین ملزم کے ساس، سسر اور سالی ہیں۔ ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

سی پی او راولپنڈی سید شہزاد ندیم بخاری نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی صدر سے رپورٹ طلب کر لی ہے جبکہ ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More