Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

حکومت اور اسٹیٹ بینک کی بہترین پالیسیوں کے باعث معیشت کو سنبھالا، رضا باقر

ملتان: گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر کا کہنا ہے کہ گزشتہ مالی سال میں جی ڈی پی گروتھ کوچار فیصد نمو پر بڑھایا ، امید ہے اس سال شرح نمو 5 فیصد تک ہو جائے گی ۔ مشکل وقت میں حکومت اور اسٹیٹ بینک کی بہترین پالیسیوں کے باعث معیشت کو سنبھالنے میں کامیاب رہے ہیں۔

ملتان چیمبر آف کامرس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنت سٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا میں لاک ڈاون ہوا ایکسپورٹرز کی ایکسپورٹ رک جانے سے معیشت کو نقصان ہوا ، پاکستان میں 0.5 فیصد گروتھ میں کمی آئی، گزشتہ مالی سال میں جی ڈی پی گروتھ کوچار فیصد نمو پر بڑھایا، اس سال ہمیں اعتماد ہے کہ ریکوری کی اسپیڈ مزید بڑھے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ چیمبر کے لوگوں کا کاروبار بڑھے گا تو معیشت بہتر ہوگی، زراعت سیکٹر میں جو بینک فنانس دے رہے ہیں ان کو بڑھانا ہے، مالی سال کا ٹارگٹ1700ارب ہے، اسٹیٹ بینک کی پیش گوئی ہے کہ اس سال گروتھ 5 فیصد رہے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا کہ پنجاب وہ علاقہ ہے جہاں سب سے زیادہ زرعی کریڈٹ جارہا ہے، جن علاقوں میں زرعی کریڈٹ نہیں جا رہا وہاں مزید محنت کریں گے۔چاہتے ہیں کاروبار بڑھے ،،میرا پاکستان میرا گھر سکیم کے تحت 30 ارب روپے رقسیم کئے جا چکے جبکہ مختلف بینکس 100 ارب سے زائد کے قرضے منظور کر چکے ہیں۔

Related posts

برازیلی شخص کا 6ہزارفٹ بلندی پرتنی رسی پرچلنے کا ریکارڈ

Rauf ansari

وزیراعظم عمران خان آج شام قوم سے خطاب کریں گے

Hassam alam

روس کے مقابلے میں چین زیادہ خطرناک ہے، انٹونی بلنکن

Hassam alam

Leave a Comment