Urdu
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین

وزارت اطلاعات اور برطانوی ہائی کمیشن کے تحت نو ٹائم ٹو ڈائے کا پریمئیر

اسلام آباد: برطانوی ہائی کمیشن اور وزارت اطلاعات کے زیر اہتمام جیمز بونڈ نو ٹا ئم ٹو ڈائے کا مشترکہ ریڈ کارپیٹ پریمیئر اسلام آباد کلب میں منعقد کیا گیا ۔ تقریب میں برطانوی ہا ئی کمشنر کرسچیئن ٹرنر اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری سمیت وزیر برا ئے انسانی حقوق شیریں مزاری، وزیر توانا ئی حماد اظہر وزیر صنعت خسرو بختیار اور مشیر امور قومی سلامتی معید یوسف کی شرکت ۔

فلم کے شہرہ آفاق کردار جیمز بونڈ سے جڑے مختلف خیالات سے مزین اس تقریب میں میزبانوں نے دونوں ملکوں کے دو طرفہ دیرینہ تعلقات کے پیش نظر آرٹس اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ برطانوی ہائی کمشنر کرسچیئن ٹرنر کے مطابق جیمز بونڈ برطانیہ کی عالمگیرفلمی صنعت کا ایک ثقافتی استعارہ ہے۔ انہوں نے دونوں ملکوں کے مابین تخلیقی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے آسکر ایوارڈ یافتہ ڈائریکٹر شرمین عبید چنائے کی پٹاخہ فلمز اور اسکوٹش ڈوکیومینٹری انسٹیٹیوٹ کے مابین سمجھوتے کا بھی اعلان کیا جس کے تحت دس ابھرتی ہوئی خواتین فلم میکرز کی تخلیقی صلاحیتوں کو جلا بخشنے کیلئے پاکستان اور برطانیہ کے استادوں کے زیر نگرانی شارٹ فلمز بنائی جائیں گی۔تمام فلمیں نیو پرسپیکٹیو کے تحت پاکستان کی آزادی کے75سال مکمل ہونے پر برٹش کاؤنسل آئندہ برس ریلیز کرے گا۔

اس موقعہ پر فواد چوہدری نے ملک میں عالمی سینما کی بحالی میں برطانوی ہائی کمشنر کی کاوشوں کا سراہا۔انکا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر پذیرائی سمیٹنے والی جیمز بونڈ سیریز کی یہ پچیسویں فلم کا پاکستان میں اجرا یقیناً دونوں ملکوں کے مابین ثقافتی تعاون کو مزید فروغ دینے کا باعث ہوگا۔۔

کورونا وبا کے باعث تاخیر سے ریلیز ہونیوالی جیمز بونڈ کی اس تازہ ترین فلم کے پاکستان میں اجرا سے متعلق اس تقریب میں مشہور گلوکار عطا اللہ خان عیسٰی خیلوی کی بیٹی لاریب عطا کا ویڈیو پیغام بھی دکھایا گیا۔ جنہوں نے اس فلم کے ویژول ایفیکٹ بنائے ہیں۔ عطااللہ عیسٰی خیلوی نے اس تقریب میں خصوصی مہمان کی حیثیت سے شرکت کی۔

Related posts

ملک میں کورونا کی شدت میں کمی،چھ افراد کا انتقال

ibrahim ibrahim

موٹروے پر بس اور ٹینکر میں تصادم، 20 مسافر جاں بحق

Hassam alam

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ

Hassam alam

Leave a Comment