Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

سرمایہ کاری کیلئے کمپنیوں کی رجسٹریشن آسان بنانے کی ضرورت ہے، عارف علوی

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کاروبار ، سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام بنانے کیلئے کمپنیوں کی رجسٹریشن کا طریقہ مزید آسان بنانے کی ضرورت ہے ۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیرصدارت پاکستانی نژاد امریکی آئی ٹی ایکسپرٹس کا اجلاس ہوا ہے ۔ اجلاس میں متعلقہ اداروں کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے رجسٹریشن کا عمل آسان بنانے پر پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیاگیا ۔

اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمپنیاں ایس ای سی پی کے ای سروسز پورٹل کے ذریعے آن لائن رجسٹر ہو سکتی ہیں ۔ون ونڈو آپریشن کے ذریعے کمپنیوں کی رجسٹریشن آسان بنا دی ہے۔اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی عالمی معیار کے مطابق ٹیکنالوجی کلسٹرز تیار کرنے کے عمل میں ہے ۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ غیر ملکی کمپنیوں کی 570 ملین ڈالر سرمایہ کاری سے ملک میں 15,000 ملازمتیں پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔جولائی تا دسمبر 2021 کے دوران پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں 36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے آئی ٹی شعبے کو مزید ترقی دینے کی کوششیں جاری ہیں۔

اجلاس سے خطاب میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو کاروبار ، سرمایہ کاری کیلئے پرکشش مقام بنانے کیلئے کمپنیوں کی رجسٹریشن کا طریقہ مزید آسان بنانے کی ضرورت ہے ۔تمام اسٹیک ہولڈرز پاکستان میں کاروبار کے خواہشمند سرمایہ کاروں کوسہولیات فراہم کریں۔

عارف علوی نے کہا کہ پاکستان کے آئی ٹی سیکٹر میں بڑی صلاحیت ہے ، اہم شعبے میں سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے ۔ملکی آئی ٹی شعبے میں موجود مواقع کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ۔آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئے متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کے درمیان ہم آہنگی بڑھانا ہوگی ۔

Related posts

عمران خان کی زبان درازی سے لگتا ہے وہ گھبرا گئے ہیں، مریم نواز

Rauf ansari

وزیرِاعظم سے خسرو بختیار کی ملاقات، کھاد کی پیداوار پر بریفنگ

Rauf ansari

پی ایس ایکس کے 100 انڈیکس 313 پوائنٹس کی کمی

Rauf ansari

Leave a Comment