Urdu

اسلام آباد: رحمت علی حسنی کو صدر نیشنل بینک کا اضافی چارج دیدیا گیا ہے۔وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

نیشنل بینک کے صدر عارف عثمانی کی تین ماہ کی توسیع کی مدت ختم ہونے کے بعد صدر نیشنل بینک کا چارج بینک کے سینئر ایگزیکٹو رحمت علی حسنی کو دیدیا گیا۔وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے رحمت حسنی کو اضافی چارج دینے کی منظوری دی۔نئے صدر این بی پی رحمت علی حسنی صدر نیشنل بینک کے امور 12 مئی سے سنبھالیں گے۔

خیال رہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں عارف عثمانی کو صدر نیشنل بینک تعینات کیا گیا تھا۔فروری 2022 میں عارف عثمانی کی بطور صدر نیشنل بینک 3 سالہ مدت ختم ہوگئی تھی۔پی ٹی آئی حکومت نے عارف عثمانی کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کی تھی۔توسیع کی مدت ختم ہونے پر صدر نیشنل بینک عارف عثمانی کو سکبدوش کردیا گیا۔

Related posts

عمران خان کے خلاف ووٹ دوں گا، طارق بشیر چیمہ

Zaib Ullah Khan

شہبازشریف انتہائی جھوٹ بول رہےہیں، عمران خان

Zaib Ullah Khan

بیرون ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کے لیے کوویڈ پالیسی میں نرمی

ibrahim ibrahim

Leave a Comment