Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

تعلیمی اداروں میں طلباء کا منشیات ٹیسٹ لازم قرار دینے کا بل مسترد

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بل دو ہزار بائیس منظور کر لیا ہے ۔ تعلیمی اداروں میں طلباء کا منشیات ٹیسٹ لازم قرار دینے کا بل مسترد کر دیا گیا۔

ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی کی زیر صدارت قومی اسمبلی اجلاس میں پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل بل دو ہزار بائیس منظوری کے لیے پیش کیا گیا ۔ جسے ایوان نے کثرت رائے سے منظور کر لیا ہے ۔

ایوان نے تعلیمی اداروں میں طلباء کا منشیات ٹیسٹ لازم قرار دینے کا بل مسترد کر دیا ہے ۔ بل شکیلہ لقمان نے پیش کیا جسے ایوان نے کثرت رائے سے بل مسترد کر دیا ہے ۔

اجلاس کے دوران مرتضیٰ جاوید عباسی نے توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حیدر آباد سکھر موٹر وے پر قومی نوعیت کا منصوبہ ہے ۔ جس کا افتتاح دو ہزار سترہ میں ہوا تھا تاہم سابق حکومت میں اس پر کام نہیں ہوا ۔ اس اہم منصوبے کو جلد مکمل ہونا چاہئے ۔

قومی اسمبلی میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد میں طلباء تنظیموں کی مداخلت پر بھی بحث ہوئی ۔ قادر مندو خیل نے کہا کہ ایک طلباء نے جماعت اسلامک یونیورسٹی پر قبضہ کر رکھا ہے ۔ جس پر عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ یونیورسٹی پر کسی کا قبضہ نہیں ہے ۔

ابھی اجلاس جاری ہی تھا کہ ایوان میں کورم کی نشاندہی کر دی گئی جس پر اجلاس جمعرات کی صبح گیارہ بجے تک کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے ۔

Related posts

او آئی سی کے خصوصی سفیر برائے جموں کشمیر اور وفد کا آزاد کشمیر کا دورہ

Hassam alam

قازقستان میں ہنگامے جاری،درجنوں افراد ہلاک

ibrahim ibrahim

ممنوعہ فنڈنگ کیس، اکبر ایس بابر کا فریق بننے کا فیصلہ

Hassam alam

Leave a Comment