Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

مذہبی آزادی سے متعلق امریکی رپورٹ مسترد کرتے ہیں، عاصم افتخار

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کی مذہبی آزادی پر مشاہدہ رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ بھارت میں آر ایس ایس اور بی جے پی مذہبی آزادی سلب کر رہے ہیں جبکہ امریکی رپورٹ میں بھارت کی حالت زار کو نظر انداز کیا گیا ہے ۔

وزارت خارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ آئی سی جے فیصلے کی روشنی میں پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو نظر ثانی اور ری کنسیڈریشن ایکٹ منظور کیا اس کا مقصد یادیو کی سزا کو مزید سنجیدگی سے دیکھنا ہے۔ بھارت کلبھوشن کیلئے وکیل مقرر کرے جبکہ اس حوالے سے ہمارا مؤقف واضح ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے پاکستان، بھارت اور دنیا بھر میں سکھ برادری کو باباگرونانک کی 552 سالگرہ پر مبارک باد د یتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز قلیل مدت کے نوٹس پر پاکستان نے کرتارپور راہداری کیلئے ویزے جاری کیے۔ یاتری کرتارپور کے علاوہ واہگہ سے بھی آ رہے ہیں ۔نئی دہلی میں ہائی کمیشن کی جانب سے ویزوں کے اجراء اور مختلف تقریبات کا انتظام کیا گیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بابا گرونانک کی سالگرہ کی تقریبات ہفتہ بھر جاری رہیں گی ۔ بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا دورہ سرکاری نہیں ہم انکے دورے کو مذہبی آزادی اور عبادت کے تناظر میں دیکھتے ہیں۔ کرتارپور راہداری کھولنے کے حوالے سے تمام دباؤ بھارت پر تھا یہی وجہ ہے کہ بھارت نے آخری لمحات میں راہداری کھولنے سے متعلق آگاہ کیا۔

ترجمان نے کہہا کہ امریکہ کی مذہبی آزادی پر مشاہدے کی پاکستان متعلق رپورٹ مسترد کرتے ہیں ۔ بھارت میں آر ایس ایس اور بی جے پی مذہبی آزادی سلب کر رہے ہیں امریکی رپورٹ میں بھارت کی حالت زار کو نظر انداز کیا گیا ہے۔امریکہ کے ساتھ ائیر لائنز آف کمیونیکیشن کا معاہدہ مختلف صورت حال میں کیا گیا تھا اب صورت حال اس سے مختلف ہے ۔

ترجمان نے کہا کہ عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت کی جانب سے گندم افغانستان بھجوانے کا معاملہ انسانی بنیادوں پر ہے ۔ایتھوپیا کی صورت حال کو دیکھ رہے ہیں وہاں 200 کے قریب پاکستانی مقیم ہیں ہمارا مشن اور سفارتخانہ ان سے رابطہ میں ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ روس کی جانب سے بھارت کو مہیا کئے جانے والے 5 میں سے پہلے ایس 400 میزائل سسٹم کی فراہمی کی رپورٹس دیکھی ہیں بھارت اس خطے کو ملٹرائز کر رہا ہے۔

Related posts

کراچی یونیورسٹی دھماکے کی تحقیقات کیلئے ٹیم تشکیل دے دی گئی

Hassam alam

اسد عمر پیپلزپارٹی کی نہیں اپنی حکومت اور پارٹی کی فکر کریں، پلوشہ خان

Hassaan Akif

حکمرانوں کی کرپشن سے ادارے تباہ ہو جاتے ہیں، وزیراعظم عمران خان

Hassam alam

Leave a Comment