Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

پاکستان اوراومان کے درمیان تعلقات باہمی اعتماد پر قائم ہیں، شیخ رشید

اسلام آباد: وزیرداخلہ شیخ رشیداحمد سے اومان کے سفیر نے ملاقات کی جس میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور،، سیاحت اورتجارت کوفروغ دینے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔

وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد سے اومان کے سفیر الشیخ محمدعمراحمدالمحرون نے ملاقات کی جس میں پاکستان اومان دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پربات چیت ہوئی ۔ پاکستان اوراومان کے درمیان سیاحت اور تجارت کو فروغ دینے سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اومانی سفیر نے کہا کہ پاکستان اوراومان کے درمیان فیری سروس کا آغاز جلد ہوگا ۔ فیری سروس سے پاکستان اوراومان کے درمیان تجارت اورسیاحت کو بے پناہ فروغ ملے گا۔ پاکستان سے عازمین حج و عمرہ باآسانی حرمین شریفین بھی جا سکیں گے۔

وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان اوراومان کے درمیان تعلقات اسلامی بھائی چارے اور باہمی اعتماد پر قائم ہیں ۔ خوشی ہے کہ اومان کی معاشی ترقی میں ہزاروں پاکستانی اپنا کردارادا کررہے ہیں۔ بیرون ملک پاکستانی ہمارا بہترین سرمایہ اور لازوال اثاثہ ہیں۔ اومان کے شہریوں کو پاکستان میں تجارت اورسیاحت کےلئے ویزا میں ہرممکن سہولیات دینگے۔

Related posts

میوزک شو میں فائرنگ، 15 سالہ لڑکا ہلاک، متعدد زخمی

Hassam alam

ہم سب سے دوستی کریں گے لیکن غلامی نہیں کریں گے، عمران خان

Zaib Ullah Khan

تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل گرفتار

ibrahim ibrahim

Leave a Comment