بھارت میں قید 12 پاکستانیوں کی وطن واپسی

اسلام آباد: بھارت میں قید 12 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے۔نئی دلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق دفتر خارجہ اور بھارت کے ساتھ رابطوں کے ذریعہ ان قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی گئی ۔

نئی دہلی میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن کے مطابق بھارت میں قید 12 پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔ دفتر خارجہ اور بھارت کے ساتھ رابطوں کے ذریعہ ان قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی گئی۔12 پاکستانی قیدیوں میں 6 ماہی گیر بھی شامل ہیں۔ پاکستانی شہریوں کو آج اٹاری واہگہ سرحد سے پاکستان بھیجا گیا ۔

پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی کے مطابق واپس آنےوالے پاکستانی شہریوں نے بھارت میں اپنی سزاء مکمل کر لی تھی ۔پاکستانی ہائی کمیشن اپنی مدت سزاء مکمل کرنے والے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا ۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More