Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

وزیرِاعظم کو شیرانی کے جنگلات کی آتشزدگی کے حوالے سے رپورٹ پیش

اسلام آباد: وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بلوچستان کے جنگلات میں آگ پر قابو پانے کیلئے جاری آپریشن پر تفصیلی رپورٹ پیش کر دی گئی ۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیرِ اعظم کی ہدایات پر وفاقی و صوبائی اداروں کے تعاون سے ٹیمیں تشکیل دےدی گئیں۔آپریشن میں مدد فراہم کرنے کیلئے فوج کی طرف سے بیس کیمپ قائم کر دیا گیا۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بلوچستان کے جنگلات میں آگ پر قابو پانے کیلئے جاری آپریشن پر تفصیلی رپورٹ پیش کردی گئی ۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی و صوبائی اداروں کے تعاون سے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔کمشنر ژوب نے علاقے میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے جبکہ آپریشن کی نگرانی کیلئے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے ۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ محکمہ جنگلات کی طرف سے 300 سے زائد افراد پر مشتمل ٹیمیں آپریشن میں حصہ لے رہی ہیں۔ این ڈی ایم اے کی طرف سے بھی آگ بجھانے کیلئے سامان فراہم کیا جا رہا ہے ۔

Related posts

جدید منصوبوں سے شہری ترقی حکومت کی ترجیحات ہیں، عمران خان

Rauf ansari

دوست ملک ایک ارب ڈالر سے زائد کی آئل فنانسنگ کرے گا

Hassam alam

پی ایس ایل 7 فائنل: لاہور اور ملتان آج ٹکرائیں گے

Rauf ansari

Leave a Comment