Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

بی اے پی کے 4 ارکان کی اپوزیشن نشستوں پر بیٹھنے کی درخواست

اسلام آباد: بلوچستان عوامی پارٹی کے چار ارکان نے اپوزیشن نشستوں پر بیٹھنے کی درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کروادی ہے ۔

بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) کے چار ارکان خالد مگسی ، اسرار ترین ، احسان اللہ ریکی اور روبینہ عرفان نے اپوزیشن نشستوں پر بیٹھنے کی درخواست اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کروا دی ہے ۔ درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہم نے بطور سیاسی جماعت پی ٹی آئی حکومت کی حمایت ختم کر دی ہے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی کو جمع کروائی گئی درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ ہم حکومتی بنچز پر مزید نہیں بیٹھنا چاہتے ہیں اس لیے ہمیں اپوزیشن بنچز پر نشستیں الاٹ کی جائیں۔

Related posts

چیئرمین رانا تنویر حسین کی زیرصدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس

Hassam alam

حمزہ شہباز نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

ibrahim ibrahim

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے شیریں مزاری کی فوری رہائی کا حکم

Zaib Ullah Khan

Leave a Comment