اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخاب کے دوسرے مرحلے میں تاخیر کی درخواست مسترد کردی ہے ۔
الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کی درخواست مسترد کردی۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا میں دوسرے مرحلے میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے ۔فدا خان سمیت 5 درخواست گزاروں نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو موخر کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ مارچ میں سردی اور برفباری کے باعث انتخابات ممکن نہیں ہے ۔