Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

عمران خان کے فوج مخالف بیانات پر مذمتی قرارداد منظور

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے عمران خان کے فوج مخالف بیانات پر مذمتی قرار داد متفقہ طور پر منظور کرلی ۔ قرارداد وزیرمملکت پارلیمانی امور مرتضی جاوید عباسی نے پیش کی۔

قومی اسمبلی نے سابق وزیراعظم عمران خان کے فوج مخالف بیانات پر منظور ہونے والی قراداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کے بیان کی شدید مذمت کرتا ہے جس میں انہوں نے تاریخی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج پر الزام لگانے اور یہ تاثر دینے کی کوشش کی ہے کہ انہوں نے پاکستان کے خلاف سازش کی ہے ۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ مسلح افواج پاکستان کی سرحدوں کا بلا خوف و خطر دفاع کررہی ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے بے شمار قربانیاں دی رہی ہیں ۔ مسلح افواج دہشتگردی کے خلاف بھی نبرد آزما ہیں ، سیاسی مقصد کے حصول کے لیے کسی بھی ریاستی ادارے پر الزام تراشی ملکی مفاد کے خلاف ہے ۔

Related posts

نئےمالی سال کا بجٹ قومی اسمبلی میں آج پیش کیاجائے گا

ibrahim ibrahim

اسلام آباد پولیس پر امن و امان قائم رکھنے کی زیادہ ذمہ داری ہے

Hassam alam

ملک بھر میں یوم عاشورہ مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

Nehal qavi

Leave a Comment