Urdu
ابتک پاکستان پاکستان

بلوچستان اسمبلی میں شیرانی کے جنگلات میں آتشزدگی سے متعلق قرار داد

کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے متعلق قرار داد منظور کر لی گئی۔ ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسی خیل کا کہنا تھا کہ کوہ سلیمان کے جنگلات میں لگی آگ سے لوگوں میں مایوسی پھیلی حکومت جتنا کرسکتی تھی اتنا کام کیا۔

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ چالیس منٹ کی تاخیر سے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسی خیل کی زیر صدارت شروع ہوا۔اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کیتھران کا کہنا تھا کہ قدوس بزنجو کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر جام کمال کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اخلاقی طور پر جام کمال کو عدم اعتماد پیش کرنے سے پہلے سوچنا چاہیے۔

اجلاس کے دوران ضلع شیرانی کی جنگلات میں لگنے والی آگ سے متعلق مشترکہ قرارداد ایوان میں پیش کی گئی قرارداد رکن اسمبلی نصراللہ زیرے نے پیش کی قرارداد کا متن تھا کہ کوہ سلیمان کی جنگلات میں دو ہفتوں تک آگ لگی رہی۔آگ کی وجہ سے عوام کو اربوں کا نقصان ہوگیا۔

ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسی خیل کا کہنا تھا کہ کوہ سلیمان کے جنگلات میں لگی آگ سے لوگوں میں مایوسی پھیلی ہےحکومت جتنا کرسکتی تھی اتنا کام کیا۔آگ کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں بھی اضافہ ہوگیا ۔کوہ سلیمان کے جنگلات سے متعلق قرارداد ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلی۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 4 جون بروز ہفتہ سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کردیا گیا۔

Related posts

صحافی محسن بیگ پر بنا لائسنس اسلحہ رکھنے کا مقدمہ بھی درج

Rauf ansari

دوہزاراکیس کا آخری ہفتہ بھی عوام کیلئے مہنگا، 22 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ

Rauf ansari

شہباز گل ضمانت کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری، مزید قید میں رکھنے کا جواز نہیں

Nehal qavi

Leave a Comment