Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین کاروبار

فارن ایکسچینج پر پابندیاں ختم، آئی ٹی سیکٹر کیلئے سو فیصد ٹیکس معاف

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےمختلف سیکٹرز پربھاری مراعات کااعلان کردیا۔عمران خان نے کہا کہ اووسیزز پاکستانیوں کو انڈسٹری لگانے پر پانچ سال تک ٹیکس کی چھوٹ دیں گے۔

قوم سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اووسیزز پاکستانیوں کو انڈسٹری لگانے پر پانچ سال تک ٹیکس کی چھوٹ دیں گے۔نوجوانوں اور کسانوں کوسوفیصد سود کے بغیرقرضے فراہم کریں گے۔عمران خان نے کہا کہ آئی سیکٹر کے لیے سو فیصد ٹیکس معاف کردیا گیا ہے۔ فارن ایکسچینج میں کچھ پابندیاں لگائی تھیں لیکن اب ساری پابندیاں ختم کردی ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چھبیس لاکھ اسکالرشپ میں اڑتیس ارب روپے خرچ کریں گے۔ بینک اب تک ایک سوپچاس ارب کے قرضےدے چکےہیں۔مارچ کے آخرتک ہرگھرانے کے پاس صحت کارڈ ہوگا۔جس سے وہ کسی بھی اسپتال سے بالکل مفت علاج کراسکیں گے۔

وزیراعظم نےکہامعاشی پالیسیوں کی بدولت پہلی بارکسانوں نےگیارہ سوارب روپے کا نفع کمایا۔پچھلے سال کےمقابلےمیں بیس فیصد زیادہ ٹریکٹر فروخت ہوئے۔

Related posts

یوکرین جنگ کے دوران 14 ہزار روسی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں، صدر زیلنسکی

Hassam alam

صدر سے امریکی کانگریس رکن الہان عمر کی ملاقات

Rauf ansari

کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

Hassam alam

Leave a Comment