کراچی: پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر 72پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 20پیسے مہنگا ہوا ۔
اسٹیٹ بینک پاکستان کے مطابق انٹربینک میں ڈالر72پیسے کے اضافے سے176.39 سے177.11 پر بند ہوا جبکہ ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر20 پیسے کے اضافے سے 178.30 سے 178.50 پرپہنچ گیا۔