Urdu
ابتک پاکستان پاکستان تازہ ترین

آزادکشمیر میں برفباری کے بعد سڑکوں کی بحالی کا کام جاری

مظفرآباد: آزادکشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھم گیا ہے ۔ برفباری کا سلسلہ تھمنے کے بعد بند ہونیوالی سڑکوں کی بحالی کا کام جاری ہے ۔

آزادکشمیر میں بارش اور برفباری کا سلسلہ تھمنے کے بعد محکمہ شاہرات آزادکشمیر نے برفباری سے بند ہونیوالی سڑکوں کی بحالی کیلئے بھاری مشینری کی مدد سے برف ہٹانا شروع کر دی ۔

وادی لیپہ کو ہٹیاں سے ملانے والی شاہراہ کی بحالی کیلئے بھاری مشینری کی مدد سے برف ہٹائی جا رہی ہے۔ بالائی وادی نیلم میں شاہراہ کو برف ہٹا کر بحال کرنا شروع کر دیا گیا ہے

بالائی وادی نیلم کے علاقوں شاردہ، کیل، شونٹھر،گریس،سرگن، تاو بٹ کی رابطہ سڑکیں برفباری سے بند ہو گئی ہیں ۔ باغ آزادکشمیر میں سدھن گلی، لسڈنہ اور محمود گلی کی برفباری سے بند سڑکوں کی بحالی کیلئے بھاری مشینری کی مدد سے برف ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا ہے ۔

Related posts

بہاولپور میں اسکول رکشے کی ٹرالر سے ٹکر، 4 بچے جاں بحق اور 13 شدید زخمی

Hassam alam

کراچی پورٹ ٹرسٹ پر لنگرانداز گندم کے غیر ملکی بحری جہاز میں آتشزدگی

Rauf ansari

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ گرفتار

Hassam alam

Leave a Comment