Urdu
انٹرٹینمنٹ

مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ روبینہ قریشی انتقال کر گئیں

پاکستانی فلموں کے مشہور اداکار مصطفیٰ قریشی کی اہلیہ معروف گلوکارہ روبینہ قریشی کراچی میں انتقال کر گئیں۔ اُن کی نمازِ جنازہ عصر کی نماز کے بعد عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار پر ہوگی اور تدفین بھی وہیں ہوگی۔

روبینہ قریشی کی عمر 81 برس تھی اور وہ طویل عرصے سے کینسر میں مبتلا تھیں۔ وہ 1940ء میں حیدرآباد میں پیدا ہوئیں، انہوں نے سندھی کے علاوہ اردو، پنجابی اور سرائیکی گیت بھی گائے۔

اداکار مصطفیٰ قریشی سے شادی کے بعد روبینہ قریشی 1970ء میں لاہور منتقل ہو گئیں۔ ان کا اصل نام عائشہ قریشی تھا۔ انہوں نے سندھ یونیورسٹی سے مسلم ہسٹری میں ماسٹرز کیا تھا۔

Related posts

آسکر ایوارڈز 2022 کی نامزدگیوں کا اعلان ہوگیا

Hassam alam

وار مووی “ڈیووشن” کا ٹریلر جاری

ibrahim ibrahim

فلم بلیک پینتھر2 واکنڈا فار ایورکا ٹریلر جاری

ibrahim ibrahim

Leave a Comment