روس کی بحیرہ اسود میں جنگی مشقیں

ماسکو: روسی نیوی نے بحیرہ اسود میں جنگی مشقیں شروع کردیں جس میں تیس سے زائد جنگی جہاز شریک ہیں۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق روسی وزارت دفاع کے حکام نے کہا کہ بحیرہ اسود کے بحری بیڑے کے 30 سے ​​زائد جنگی جہازوں نے مشق کے منصوبے کے مطابق سمندر کی طرف روانہ کیا۔ اور تیس سے زائد روسی جنگی جہازوں نے کریمیا کے قریب مشقیں شروع کر دیں ہیں۔

خیال رہے کہ ایک امریکی رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ روس کسی بھی وقت یوکرین کے خلاف عسکری کارروائی کا آغاز کر سکتا ہے۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More