کیف: یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس نے یوکرین پر بزدلانہ اور خودکش حملہ کیا ہے۔ روس نے وہی کیا جو نازی جرمنی نے دوسری جنگ عظیم کے دوران کیا تھا۔
یوکرین کے صدر نے روس کےساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا اعلان کردیا۔ یوکرین کے صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ روس نے یوکرین پر بزدلانہ اور خودکش حملہ کیا ہے۔ روس نے وہی کیا جو نازی جرمنی نے دوسری جنگ عظیم کے دوران کیا تھا۔
صدر ولادیمیر زیلنسکی نے مزید کہا کہ یوکرین کے شہری اس جنگ کے خلاف باہر نکل کر احتجاج کریں۔