Urdu
تازہ ترین دنیا

یوکرین پر روس کی بمباری جاری،نو افراد ہلاک

یوکرین پر روس کی بمباری تیرھویں روز بھی جاری۔ سومی شہر میں روسی گولہ باری کے باعث نو افراد ہلاک ہوگئے۔ جبکہ یوکرین نے ہیومین ٹیرین کوریڈور کی مذمت کی ہے۔

روسی افواج نے سومی شہر پر گولہ باری کی۔ یوکرینی حکام نے دعویٰ کیاکہ روسی گولہ باری سے نو افراد ہلاک ہوگئے۔
یوکرینی حکام کہنا تھا مذاکرات کے بعد روسی پیش رفت سست ہوئی ہے۔

روس نے یوکرین میں جنگ زدہ علاقوں میں پھنسے عام شہریوں کو نکالنے کے لیے ہیومینیٹیریئن راستوں کے قیام کی پیش کش کی ہے۔
کیف حکومت کا کہنا ہے کہ یہ روسی اعلان فقط دکھاوا ہے۔ اور عام شہری متاثرہ علاقوں سے نکل نہیں پائیں گے۔

یوکرین کی ان راہداریوں کی مذمت کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ یہ تمام راستے روس اور بیلاروس کی جانب جاتے ہیں۔ جبکہ حملہ آور روسی افواج مسلسل شلینگ بھی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

فوجی کارروائی کے باعث یورپ میں مہاجرت کے حوالے سے دوسری عالمی جنگ کے بعد کا سب سے بڑا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ جہاں اب تک پندرہ لاکھ سے زائد یوکرینی شہری ہمسایہ ممالک میں پناہ کے لیے پہنچ چکے ہیں۔

Related posts

جعلی پیر نے خاتون کے سر میں کیل ٹھوک دی

Rauf ansari

عوام نے پاکستان کیلئے منتخب کیا تھا دنیا کی غلطیاں ٹھیک کرنے کیلئے نہیں

Hassam alam

مریم اورنگزیب نے عمران خان کے میڈیا سیمینار کو منافقت قرار دے دیا

Nehal qavi

Leave a Comment