یوکرین میں پانچویں روز بھی لڑائی جاری

یوکرین میں پانچویں روز بھی لڑائی جاری ہے۔ یوکرینی حکام کا کہنا ہے کہ لڑائی میں ایک سو دو سویلین مارے گئے ہیں۔ جبکہ روس اور یوکرینی حکام کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف اور دیگر شہروں میں روسی اور یوکرینی افواج کے درمیان لڑائی جاری ہے۔
یوکرینی حکام کے مطابق روسی فوج سے لڑائی میں ایک سو سے زائد سویلین مارے گئے ہیں۔ جبکہ تین سو سے زائد زخمی ہوگئے۔ خارکیف شہر میں بزرگ یوکرینی روسی فوجی لڑتا دیکھاگیا ہے۔

یوکرینی اور روس وفود کے درمیان بات چیت بیلاروس میں جاری ہے۔ دونوں ملکوں کے وفود جنگ بندی پر بات چیت کریں گے۔ دوسری جانب بیلارس کی افواج یوکرین جارہی ہے۔ روسی افواج کے ساتھ مل کر یوکرینی افواج کے ساتھ لڑائی کریگی۔

This website uses cookies to improve your experience. We'll assume you're ok with this, but you can opt-out if you wish. Accept Read More