Urdu
تازہ ترین دنیا

روس نے یوکرین سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی

روس نے بیلا روس میں یوکرین سے بات چیت پر آمادگی ظاہر کردی۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق روس کا وفد یوکرین سے مذاکرات کیلئے بیلا روس پہنچ گیا۔ یوکرینی صدر زیلنسکی نے روس کے ساتھ بات چیت پر اتفاق کرلیا ہے۔ لیکن مذاکرات کیلئے بیلا روس کے انتخاب کو مسترد کردیا ہے۔

یوکرین کے صدر ولادی میر زیلنسکی نے کہا کہ روس کے ساتھ بات چیت کیلیے تیار ہیں۔ لیکن مذاکرات کی جگہ کیلیے بیلا روس کی روسی تجویز کو مسترد کرتے ہیں۔

دوسری جانب روس کے یوکرین کے خلاف حملے جاری ہیں۔ یوکرینی صدر نے دنیا سے روس کے خلاف لڑائی میں شامل ہونے کی اپیل کی ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق یوکرین میں روسی حملوں کے نتیجے میں اب تک چونسٹھ شہری ہلاک،سیکڑوں زخمی جبکہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار نقل مکانی کرچکے ہیں۔ روسی حملوں سے شہری علاقوں کو پہنچنے والے نقصان نے لاکھوں لوگوں کو بجلی اور پانی سےمحروم کردیا ہے۔ سینکڑوں عمارتیں تباہ ہوگئیں ہیں۔ بمباری سےپلوں اور سڑکوں کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیاہے۔

یوکرین کے شمال مشرقی شہر کیف کی سڑکوں پر یوکرینی افواج اور روسی فوجیوں کے درمیان لڑائی جاری ہے۔ خار کیف کے گورنر نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Related posts

مریم نواز کا راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

Nehal qavi

حکومت کسی قسم کی مشکل کا شکار نہیں ہے، وزیراعظم عمرا ن خان

Rauf ansari

آئی ایس پی آر نے بی بی سی کی خبر کو گمراہ کن قرار دے دیا

Rauf ansari

Leave a Comment