Urdu
تازہ ترین دنیا

روس اپنی ہی فوج پر فرضی حملہ کروانا چاہتا تھا، امریکا

واشنگٹن: امريکا حکام نے دعویٰ کيا ہے کہ اس کے پاس ايسے شواہد ہيں کہ ماسکو حکومت روسی فوجيوں پر يوکرائن کی جانب سے ايک فرضی حملہ کرواکے اس کی ريکارڈنگ کرنا چاہتی تھی تاکہ اسے يوکرائن پر حقيقی حملے کے ليے جواز کے طور پر پيش کيا جاسکے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ترجمان پينٹاگون جان کربی نے کہا ہے کہ شواہد موجود ہیں کہ روس اپنی ہی فوج پر حملہ کرواکے الزام یوکرائن پر لگانا چاہتا تھا جبکہ ترجمان محکمہ خارجہ نيڈ پرائس نے ایسا ہی الزام عائد کیا تاہم دونوں ترجمانوں نے کوئی شواہد پيش نہيں کيے۔

دوسری جانب برطانوی سکریٹری خارجہ کا کہنا ہے کہ امريکی انکشافات نے يوکرائن ميں روسی ارادوں کا پردہ فاش کر ديا۔ روس کی جانب سے فی الحال اس پر کوئی رد عمل سامنے نہيں آيا۔

Related posts

سیاسی جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات میں بہتری آئی ہے،آصف زرداری

ibrahim ibrahim

اساتذہ کو بلدیاتی اداروں کے ماتحت کرنا نااہلی کی بدترین مثال ہے، مریم نواز

Rauf ansari

پاکستان بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس کا انعقاد

Rauf ansari

Leave a Comment